Contact Information

Office # 154, 5th Floor
G.T Road, Blue Mall Islamabad

We Are Available 24/ 7. Call Now.

مسبب عنصر

کورونا مرض چین کے صوبے ہوبائی کے علاقے ووہان میں خاص نمونیہ کے مرض کی صورت میں دسمبر 2019 میں نمودار ہوا۔ مقامی محکمہ صحت کی ابتدائی تحقیق کے مطابق، کورونا وائرس 2019 )19–COVID( و اس خاص قسم کے نمونیہ کا ذمہ دار ڻھرایا گیا ہے۔

طبی خصوصیات

کوویڈ-19 کی سب سے زیاده عام علامات میں بخار، بے چینی، خشک کھانسی اور سانس لینے میں تنگی شامل ہے۔ دیگر علامات میں ناک کی بندش، سر درد، آشوب چشم، گلے کی خرابی، اسہال، ذائقہ اور بو کا محسوس نہ ہونا، جلد کی رگڑ یا انگلیوں یا پنجوں کی رنگت کا خراب ہونا شامل ہے۔ بعض افراد وبا سے متاثر ہو جاتے ہیں لیکن ان میں نہایت معتدل یا غیر مذکوره علامات موجود ہوتی ہیں۔ عالمی اداره صحت کے مطابق، تقریباً ٪20کیسز میں سانس لینے میں دشواری کے ساتھ سنگین نوعیت کی بیماری جنم لے سکتی ہے۔ معمر افراد یا ایسے افراد جن کو پہلے سے لاحق شده امراض )مثلاً ہائپر ڻینشن، دل اور پھیپھڑے کے مسائل، ذیابیطس، یا سرطان( ہو تو ان کی حالت میں ابتری کا خطره زیاده بڑھ کر سنگین صورت حال میں بدل سکتا ہے۔

منتقلی کا طریقہ اور انکیوبیشن مدت

ڻرانسمیشن کا بنیادی طریقہ سانس کی بوندوں کے ذریعے ہوتا ہے ، وائرس رابطے کے ذریعے بھی منتقل ہوسکتا ہے۔ انکیوبیشن کی مدت کا زیاده تر اندازه 1 سے 14 دن تک ہوتا ہے ، عام طور پر 5 دن ہے۔

انتظام

بنیادی علاج معاونت فراہم کرنے پر مشتمل ہے۔

بچاؤ

فی الوقت اس وبائی بیماری کے لیے کوئی ویکسین نہیں ہے۔

مشوره برائے صحت

عامۃ الناس کو باور کرایا جاتا ہے کہ وه باہر کم جائیں اور سماجی سرگرمیاں جیسا کہ کھانے پر اکھڻے ہونے یا دیگر اجتماعات میں کمی لائیں، اور جس قدر ممکن ہو دیگر افراد کے ساتھ میل جول کے وقت مناسب فاصلہ رکھیں۔

ہمہ وقت سخت شخصی اور ماحولیاتی حفظا ِن صحت برقرار رکھنا انفیکشن کے خلاف شخصی تحفظ اور کمیونڻی میں بیماری کے پھیلاؤ کے حوالے سے کلید ہے:

• سانس اور سینے کی بیماری میں مبتلا مریض اگر اپنے منہ کو سرجری میں استعمال ہونے والے ماسک سے ڈھانپ لیں تووه بیماریوں کے پھیلاو کو روکنے میں موثر کردار ادا کرتے ہیں۔ایسے وه مریض جن میں بیماری کی نہایت کم علامات ہیں، انکے لئے بھی ضروری ہے کہ وه اپنے منہ کو سرجری میں استعمال ہونے والے ماسک سے ضرور ڈھانپیں؛

• عوامی ذریعہ نقل و حمل اختیار کرتے وقت یا پُرہجوم مقامات پر ڻھہرتے ہوئے سرجیکل ماؤس پہن لیں۔ یہ اہم ہے کہ ماسک کو درست طریقے سے پہنا جائے، جس میں شامل ہے کہ ماسک کو پہننے سے قبل اور اتارنے کے بعد ہاتھ کی صحت کا خیال رکھا جائے؛

• اپنی آنکھوں، منہ اور ناک کو چھونے سے گریز کریں؛ • ہاتھوں کی صفائی کثرت سے کریں، بالخصوص منہ، ناک یا آنکھوں کو چھونے سے قبل؛ کھانے سے قبل؛ ڻوائلٹ

استعمال کرنے کے بعد؛ عوامی تنصیبات جیسا کہ ہینڈ ریلز یا دروازے کی نابز کو چھونے کے بعد؛ یا جب کھانسنے اور چھینکنے کے بعد ہاتھ تنفسی رطوبات سے آلوده ہوں؛

• چھینکنے اور کھانسنے سے قبل اپنے منہ، ہاتھ ڻشو پیپر سے ڈھانپ لیں۔ آلوده ڻشوؤں کو ڈھکن والی ردی کی ڻوکری میں تلف کریں، پھر اچھی طرح سے ہاتھ دھوئیں؛

• ہاتھ صابن اور پانی کے ساتھ دھوئیں اور صابن کو کم از 20 سیکنڈ تک ہاتھوں پر ملیں۔ ہاتھ دھونے کے بعد صرف اور صرف ڻشو پیپر یا کاغذ کے تولئے سے صاف کریں۔ اس بات کا بھی خیال رہے کہ ہاتھ دھونے کے
بعد پانی کے نلکے کو ہاتھ سے ہرگز بند نہیں کریں بلکہ اسکے لئے ڻشو پیپر یا کاغذ کے تولئے کا استعمال کیا

جائے۔ صاف پانی کی عدم موجودگی کی صورت میں %80-70 الکوحل پر مبنی ہینڈ واش استعمال کرنا، ہاتھ صاف کرنے کا ایک موثر طریقہ ہو سکتا ہے؛

• نکاسی کے پائپوں کو درست حالت میں رکھیں )ہفتے میں اندازاً ایک مرتبہ( ہر ڈرین آؤٹ لیٹ )U-ڻریپس( کے اندر تقریباً آدھ لیڻر پانی انڈیلیں تاکہ ماحولیاتی حفظان صحت کو یقینی بنایا جا سکے؛

• جب بھی نکاسی کی ضرورت نہیں ہو تو فرش پر موجود تمام نکاسی کی نالیوں کو ڈھک کر رکھیں؛ • ڻائلٹ استعمال کرنے کے بعد، جراثیموں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فلشنگ سے قبل ڻائلٹ کے ڈھکن کو گرا

دیں؛ اور • جب تنفسی علامات محسوس ہوں تو، سرجیکل ماؤس پہن لیں، کام پر جانے سے سکول میں کلاس میں حاضری

سے اجتناب برتیں، پرہجوم مقام پر جانے سے گریز کریں اور فوری طور پر طبی مشاورت طلب کریں۔

سفری مشوره

عامۃ الناس کو باور کرایا جاتا ہے کہ وه ہانگ کانگ سے باہر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اگر ہانگ کانگ سے باہر ایسے ممالک/خطوں کا سفر ناگزیر ہو تو، انہیں سرجیکل ماسک پہننا چاہیے اور اور ہانگ کانگ پلڻنے کے

بعد 14 ایام تک ایسا کرنا جاری رکھنا چاہیے۔ عامۃ الناس کو چاہیے کہ وه درج ذیل مشوره برائے صحت پر عمل درآمد کریں:

• جب )19-COVID( وائرس کے متحرک کمیونڻی ڻرانسمیشن والے ممالک / علاقوں کا سفر کریں تو عوام کو بخار یا سانس کی علامات والے افراد کے ساتھ قریبی رابطے سے گریز کرنا چاہئے۔ اگر ان کے ساتھ رابطے کرنا ناگزیر ہے تو ، سرجیکل ماسک لگائیں اور ہانگ کانگ واپس آنے کے14 دن بعد تک ایسا ہی کرتے رہیں؛

• ہسپتالوں میں جانے سے گریز کریں۔ اگر ہسپتال جانا ضروری ہو تو، سرجیکل ماسک پہن لیں اور ذاتی اور ہاتھوں کی صفائی کا اہتمام کریں؛

• جانوروں )بشمول شکار شده جانور(، پولڻری/پرندے اور ان کی بیڻوں کو چھونے سے گریز کریں؛ • نم زده مارکیڻوں، زنده پولڻری والی مارکیڻوں اور فارموں میں جانے سے گریز کریں؛ • مریضوں کے ساتھ قریبی ربط سے گریز کریں، بالخصوص جن میں شدید تنفسی وبائی امراض کی علامات موجود

ہوں؛
• گوشت کا استعمال نہ کریں اور خوراک فراہم کرنے والے ان مقامات کی حوصلہ افزائی نہ کریں جہاں شکار کا

گوشت پیش کیا جاتا ہو؛
• خوراک کے تحفظ اور حفظان صحت کے اصولوں کی پابندی کریں جیسا کہ خام اور ادھ پکی حیوانی اشیاء کے

استعمال سے گریز کریں، بشمول دودھ، انڈے اور گوشت، یا ایسی خوراک جو کہ جانوروں کی رطوبات، اخراجات )جیسا کہ پیشاب( یا آلوده اشیاء سے آلوده ہو سکتی ہو، الا یہ ان کو اچھی طرح پکایا، دھویا اور چھیلا گیا ہو؛

• اگر ہانگ کانگ سے باہر طبیعت خراب محسوس ہو، بالخصوص اگر آپ بخار یا کھانسی محسوس کر رہے ہوں تو، سرجیکل ماسک پہنیں، ہوڻل عملے یا نگران دوره کو مطلع کریں اور فوری طور پر طبی مشوره طلب کریں؛
اور

• ہانگ کانگ سے پلڻنے کے بعد، فوری طور پر ڈاکڻر سے مشاورت کریں اگر آپ کو بخار اور دیگر علامات محسوس ہوں، پہل کرتے ہوئے ڈاکڻر کو اپنی تازه سفری ہسڻری اور جانوروں کے ساتھ معاملہ بندی سے مطلع کریں، اور بیماری کے پھیلاؤ سے روکنے میں معاونت کے لیے سرجیکل ماسک پہنیں۔

تبصره: بغیر نگرانی کے فیس ماسک کو 2 سالوں سے کم عمر کے بچے کے لیے پہنائے جانے کی سفارش نہیں کی جاتی ہے۔

Share:

administrator

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *