Contact Information

Office # 154, 5th Floor
G.T Road, Blue Mall Islamabad

We Are Available 24/ 7. Call Now.
  • دن میں کتنی مرتبہ پیشاب کرنا نارمل ہے، یہ طے کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ اس کا بہت زیادہ انحصار اس بات پر ہے کہ آپ پانی اور دوسرے مشروبات کس مقدار میں پیتے ہیں، کون سے مشروبات پیتے ہیں اور یہ کہ آپ کو پسینہ کتنا آتا ہے۔

تاہم، اگر آپ اوسطاً دن میں چھ، سات مرتبہ اور رات کو ایک دفعہ پیشاب کرنے جاتے ہیں تو اسے معمول کے مطابق سمجھا جاتا ہے۔ یہ بات سپین میں مقیم پیشاب کے امراض یا یورالوجی کی ماہر ڈاکٹر بلانکا مڈُرگا نے بی بی سی کو بتائی۔

کیا پیشاب روکے رکھنا صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے؟

قطع نظر اس بات کہ آپ اوسطاً کتنی مرتبہ ٹوائلٹ جاتے ہیں، آپ نے یہ ضرور نوٹ کیا ہوگا کہ گرمیوں کی نسبت سردیوں میں پیشاب زیادہ آتا ہے۔

نہ صرف یہ چیز نارمل ہے بلکہ ہر انسان کو سردیوں میں پیشاب زیادہ آتا ہے۔

ڈاکٹر بلانکا مڈُرگا کہتی ہیں کہ اس کی عمومی وجہ یہ ہے کہ ’جب سردی ہوتی ہے تو ہمارا جسم گرمیوں کی نسبت زیادہ سکڑ جاتا ہے۔ اس بات کا اندازہ آپ اس سے بھی لگا سکتے ہیں کہ سردیوں میں اگر آپ اپنے ہاتھ پاؤں کو دیکھیں تو ان پر قدرے سوجن آ جاتی ہے، جس کی وجہ آپ کے جسم میں پانی کی زیادہ مقدار ہوتی ہے۔

Share:

author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *